بڑھتا اسٹریٹ کرائم قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے چیلنج

12:00 PM, 8 Dec, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) روز بہ روز بڑھتا اسٹریٹ کرائم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے چیلنج بن گیا۔ رواں سال شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں72ہزار سے تجاوز کرگئیں۔ سی پی ایل سی حکام کے مطابق سال 2021 میں کراچی والے 47 ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں،23 ہزار سے زائد موبائل فونز سے محروم ہوئے۔ جنوری تا نومبر شہریوں کی19 سو سے زائد گاڑیاں بھی چوری اور چھین لی گئیں۔ سال 2020 کی نسبت رواں برس موٹر سائیکل چھیننے میں 86 فیصد، چوری میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔ حکام کے مطابق گاڑی چوری کے واقعات21 فیصد، چھیننے کے 19فیصد بڑھ گئے۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال موبائل فون چھیننے کی بھی 17فیصد واداتیں زیادہ ہوئیں۔ سال 2020 میں موٹر سائیکل چوری کی31999، چھیننے کی 2228 وارداتیں ہوئی تھیں۔ گذشتہ برس شہریوں کو 19ہزار 780موبائل فونز اور 1580گاڑیوں سے محروم کیا گیا تھا۔
مزیدخبریں