پی ٹی آئی کے بانی رہنماء ڈاکٹر ابوالحسن انتقال کر گئے

12:31 PM, 8 Dec, 2021

احمد علی
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی کارکنوں میں سے ایک ڈاکٹر ابوالحسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) بانی ممبران میں سے ایک ڈاکٹر ابو الحسن کے اتنقال کے بارے میں جان کر افسوس ہوا، انہوں نے ہماری پارٹی کی تنظیم کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ‏ ڈاکٹر ابوالحسن کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔ وزیر مملکت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث ان کی اچانک وفات پر بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے اللہ تعالی ان کی مغفرت کی دعا .
مزیدخبریں