پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 08دسمبر2021

01:00 PM, 8 Dec, 2021

شازیہ بشیر
پاکستان نےبنگلا دیش کوٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش کردیا، ساجدخان نے 12 کھلاڑیوں کوپولین کی راہ دکھائی، بابر اعظم نے بھی اپنےکیرئیرکی پہلی وکٹ حاصل کی، باؤلرز نےتباہ کن باؤلنگ کےذریعےپہلی اننگزمیں بنگلادیشی ٹیم کو87 رنز پرہی آؤٹ کردیا۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈکے3 رکنی سکیورٹی وفدکاایس ایس یو ہیڈکوارٹرزکادورہ،آسٹریلین کرکٹ ٹیم کےمتوقع دورہ پاکستان سے متعلق سکیورٹی انتظامات پربریفنگ لی،اجلاس میں پی سی بی حکام، رینجرزحکام،کمانڈنٹ ایس ایس یواوردیگراعلٰی افسران بھی موجود تھے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کاہیلی کاپٹر تباہ، حادثے میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13افرادہلاک، انڈین ایئرفورس نے تصدیق کردی، بھارتی حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہی ممکن ہوسکے گی مغرب نے افغانستان کے حوالے سے رویہ نہ بدلا تو وہ ایک اور تباہی کی طرف جارہا ہے، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کہتے ہیں افغانستان میں لاکھوں افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے، پیسہ ہونے کے باوجود وہاں بینکنگ چینلز کو چلنے نہیں دیا گیا، افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا حامی ہے ہمارا منشور تھا کہ پاکستا ن کوفلاحی ریاست بنائیں گے، اسلامی فلاحی ریاست سے مراد ریاست مدینہ ہے، وزیر اعظم کا پشاور میں تقریب سے خطاب،کہا کے پی میں پہلی حکومت اتحادیوں کی مدد سے بنائی جو مضبوط نہیں تھی ، دوسرے بار ہم نے اکیلے ہی خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی
مزیدخبریں