پیپلزپارٹی کا17دسمبر کو ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاج کا اعلان

05:23 PM, 8 Dec, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی نے اعلان کیا کہ 17 دسمبر کو گیس بحران اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل اسی طرح چلتی رہے گی تو عوام تکلیف میں ہوں گے۔ ہم کراچی کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں اور ماضی کے مقابلے میں بلدیاتی نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ صحت، تعلیم، لوکل پولیسنگ بلدیاتی حکومت کو جوابدہ ہوگی۔ واٹر بورڈ، ویسٹ مینجمنٹ بلدیاتی حکومت کو جوابدہ ہوگی، انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔
مزیدخبریں