اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلیمان شہبازکو13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم

06:42 AM, 8 Dec, 2022

احمد علی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سلیمان شہباز اکتوبر 2018 سے بیرون ملک میں مقیم ہیں اس کے بعد ایف آئی آر ہوئی ہے ، جس پر عدالت نے جواب دیا کہ پٹیشنر کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ سلیمان شہباز کے وکیل نے کہا کہ 11 دسمبر کو سلیمان شہباز پاکستان واپس آ رہے ہیں انہوں نے استدعا کی کہ ائیرپورٹ سے عدالت آنے تک حکام کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا جائے۔وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سلیمان شہباز کا ائیر ٹکٹ بھی پیش کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا ہے اور سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کو ملتوی کر دیا۔
مزیدخبریں