نیب کی عثمان بزدار کیخلاف شراب لائسنس اجراء کی انکوائری بند کرنیکی سفارش

10:30 AM, 8 Dec, 2022

احمد علی
قومی احتساب بیورہ ( نیب) نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف شراب لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شراب لائسنس کے معاملے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب نے لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کے متعلق رپورٹ پیش کر دی ہے۔ نجی ہوٹل کی جانب سے اعجاز اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ اعجاز اعوان نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں لائسنس اجرا کو قانون کے مطابق قرار دیا ، تین سال سے بے مقصد انکواری جاری ہے جسے بند کیا جائے،نئے قانون کے تحت کے یہ انکوائری جاری نہیں رہ سکتی۔ پراسیکیوٹر نیب نے ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ڈی جی نیب نے کہا ہے کہ ریجنل جنرل میٹنگ میں انکوائری کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے، معاملہ چیرمین نیب کو بھجوا دیا ہے تاکہ وہ اس پر حتمی فیصلہ کریں۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
مزیدخبریں