ڈاکٹر سیف الرحمان ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات

12:29 PM, 8 Dec, 2022

احمد علی
کراچی : سندھ حکومت نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ منظور کرلیا اور ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ڈاکٹر سیف الرحمان کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر سیف الرحمان گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر سیف الرحمان بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میٹروپولیٹن کمشنر رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر سیف الرحمان ضلع وسطی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنر سمیت بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکے ہیں۔
مزیدخبریں