'کھیل میں اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے، انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے'

01:19 PM, 8 Dec, 2022

احمد علی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمیں رمیز راجا نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق سوال پر جواب میں کہا کہ کھیل میں اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے، ہم ابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کھیل کر آئے ہیں، انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے بابر اعظم کی کپتانی کے متعلق اہم بیان دیا ہے۔اسٹڈویم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ بابر اعظم بطور کپتان آپ کو کیسے لگتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہےٹھیک ہے، کھیل میں اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے، ہم ابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کھیل کر آئے ہیں، انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔ رمیز راجا نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم سب کے لیے آئی اوپنر ہے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔ ایک کرکٹ بورڈ تب ہی بڑا ہوتا ہے جب وہ چیزوں کو اینلائز کرے اور اس پر کھل کر بات کر سکے۔ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ میں بطور کرکٹر اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ ہم پیچھے ہیں، لیکن ہم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ کوالٹی کی ٹیمز کو ٹرن آؤٹ کرنا تھوڑا مشکل ہے، لیکن ہم چیزوں کو آگے لے کر جائیں گے۔
مزیدخبریں