زلفی بخاری نے آڈیو کو جعلی قرار دے دیا
02:13 PM, 8 Dec, 2022
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما زلفی بخاری نے آڈیو کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ آڈیو لیک پر زلفی بخاری کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جار ی بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو فرح گجر کے ذریعے گھڑیاں بیچی گئیں، اب نئی کہانی آئی ہے کہ یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئی۔ زلفی بخاری نے کہا واضح کر دوں کہ میں نے کوئی گھڑی لی نہ بیچی، اس طرح کٹ کاپی پیسٹ آڈیو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس آڈیو کا فوری طور پر فرانزک کرایا جائے، فرانزک کرانے کے پیسے اپنی جیب دینے کو تیار ہوں۔