سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیکس 66 ہزار کی سطح عبور کر گیا

07:42 PM, 8 Dec, 2023

احمد علی
کراچی: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سٹاک مارکیٹ پہلی بار 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں 1505 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 66 ہزار 223 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
مزیدخبریں