اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آخری روز نئی تاریخ رقم کردی

07:44 PM, 8 Dec, 2023

احمد علی
کراچی : اسٹاک مارکیٹ نے 66 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1505 پوائنٹس بڑھ گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس 66 ہزار 223 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ انڈیکس 2.33 فیصد کے تناسب سے بڑھا۔ ٹریڈنگ میں آج 1 ارب 32 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا ، مارکیٹ میں 33 ارب روپے سے زائد حصص کی ٹریڈنگ ہوئی۔ کراچی : مجموعی طور پر 394 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔ 257 کمپنیوں کے حصص میں تیزی جبکہ 126 میں مندی ہوئی۔مارکیٹ میں آئل اینڈ گیس سیکٹر نے بہترین پرفارم کیا۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 11 جنوری کو پاکستان سے معاہدے پر نظر ثانی سے مارکیٹ میں تیزی ہوئی۔
مزیدخبریں