تیز رفتار انٹرنیٹ والے ملکوں کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

03:53 PM, 8 Dec, 2024

(ویب ڈیسک ) رپورٹ کے مطابق    ٹاپ 10 تو دور کی بات پاکستان ٹاپ 100 میں بھی شامل نہیں ہے۔

انٹرنیٹ ویب سائٹ ورلڈ پاپولیشن ریویو کی  موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کی رفتار سے  متعلق رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ  کے مطابق مطابق    ٹاپ 10 تو دور کی بات پاکستان ٹاپ 100 میں بھی شامل نہیں ہے، پاکستان موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ سپیڈمیں 198ویں نمبر پر  ہے۔

سب سے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کے حامل ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے،متحدہ عرب امارات میں انٹرینٹ  اوسط سپیڈ 297.62 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے،  سنگاپور 297.57 میگا بائٹس فی سیکنڈ سپیڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔

رپورٹ کے مطابق  تیسرے نمبر پر ہانگ کانگ، چوتھے نمبر پر چلی ، پانچویں پوزیشن پر امریکہ 242.27 میگا بائٹس فی سیکنڈ کے ساتھ موجود ہے، چھٹے پر تھائی لینڈ ، ساتویں پر فرانس آٹھویں پر ڈنمارک ، اسرائیل دسویں نمبر پر موجود ہے۔

ورلڈ پاپولیشن ریویو کی 224 ممالک کی فہرست میں پاکستان 198ویں نمبر پر ہے، پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 19.59 میگا بائٹس فی سکینڈ ہے، پاکستان میں براڈبینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 15.52 ایم بی پی ایس ہے۔

مزیدخبریں