رانا ثنا اللہ کی بانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

06:54 PM, 8 Dec, 2024

ویب ڈیسک:(محمدساجد) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہر سسٹم کے لاڈلے ہوتےہیں، موجودہ سسٹم کے لاڈلوں میں فیصل واوڈا، محسن نقوی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے لئے آج بھی تیار ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لاڈلہ یہ خیال کرتا ہے کہ سسٹم کی لائن کو ’ ڈسٹرپ‘ کرے گا تو یہ اُس کے لئے نامناسب نہیں ہوگا، دو سال قبل ملک اس قدر کمزرو ہوچکا تھا کہ ڈیفالٹ کا خطرہ تھا، اندر اور  باہر کے لوگ  باتیں کرتے تھے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئےمعاشی اور سیاسی استحکام ضروری ہے، ایسے عںاصر جو ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اُن کو روکا جائے تاکہ ملک اپنے معاشی بحران پر قابو پائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے شور مچا رہے ہیں کہ ان کے ساتھ 8 فروری کو الیکشن میں دھاندلی  کی گئی،اُس سے پہلے انتخابات میں ہمارے ساتھ بھی ایسا کیا گیا تھا۔

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا آپ مانتے ہیں کہ پی ٹی آئی والوں کیساتھ الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور اُس سے پچھلے الیکشن میں بھی؟ جواب دیتے رانا ثنا اللہ نے کہا تب ہم کہتے تھے ہمارے ساتھ ایسا ہوا،  عمران خان کہتے تھے اب آپ پارلیمنٹ میں آگئے ہیں، آپ نے وزیراعظم، صدر کے الیکشن میں حصہ لیا ہے، آپ اب اس سسٹم کا حصہ ہیں کیوں یہ بات کرتے ہیں؟

اب وہی پوزیشن عمران خان کی ہے، وہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اگر وہ کوئی چیز ثابت کرنا چاہتے ہیں تو ٹربیونلز ہیں، عدالتیں ہیں وہاں جائیں، نہیں تو جیسا انہوں نے ہمارے ساتھ کیا پارلیمانی کمیشن بنایا تھا تو ہم بھی بنانے کیلئے تیار ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی مسائل کا حل پولیٹیکل ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی نہیں، ہم ڈائیلاگ کرنے کو تیار ہیں مگر عمران خان آج بھی سیاسی جماعتوں اور لیڈرشپ کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، وہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے لئے تیار ہیں۔

مزیدخبریں