حسن علی کی ایک ٹیسٹ میں 10 وکٹیں، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

01:20 PM, 8 Feb, 2021

شازیہ بشیر

راولپنڈی (پبلک نیوز) پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز میں فتح، حسن علی کا شاندار کم بیک، ایک ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں گراکررکارڈ بنا دیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ حسن علی نے اپنی پرفارمنس اپنے آنے والے بچے کے نام کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز میں حسن علی نے ایک ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں گراکررکارڈ بنا دیا اور مین آف دی میچ قرار پائے، فاسٹ باولر حسن علی کی میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے پر ان کے آبائی علاقے لدھیوالا وڑائچ میں جشن منایا گیا، ساتھی کرکٹرز نے 10 وکٹیں اور مین آف دی میچ حاصل کرنے پر کیک کاٹا اورر خوشی میں لڈی اور بھنگڑا ڈال کر جشن منایا اور نوجوان کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی۔

فاسٹ باولر حسن علی کا کہنا تھا کہ سیریز میرے لئے بہت اہم تھی کم بیک کر رہا تھا ایسی سیریز میں ایک کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اچھا کم بیک کرے میں نے اسی طرح اپنا خواب کم بیک کیا۔ میری پرفارمنس تھی اور ہماری ٹیم میچ جیت گئی فٹنس کا مسئلہ تھا مگر فٹنس بہت بہتر کی ہے۔ محمد رضوان مجھے کپتان اور کوچ کی طرف سے یہی پلانگ ملی ہوئی تھی اور کوشش کی کہ اس پلاننگ پر عمل کروں اللہ پاک نے بڑی اننگز کرا دی۔

مزیدخبریں