ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون 3 دوستوں کا قاتل بن گیا

05:19 PM, 8 Feb, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) ٹک ٹاک آئے روز انسانی زندگیاں نگل رہا ہے لیکن ہماری نوجوان نسل ہے کہ باز ہی نہیں آ رہی۔ 3 دوست ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے زندگی گنوا بیٹھے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک دوست ویڈیو بنا رہا تھا جس کی وجہ سے تین زندگیوں کا ضیاع ہوا۔

پولیس کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں حادثہ ہوا جس کے نتیجہ میں 3 دوست اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ تینوں دوستوں کی زندگی ٹک ٹاک ویڈیو کے سبب گئی۔ تینوں پہیوں والے رکشہ کو دو ٹائروں پر چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش قاتل بن گئی۔

حادثہ میں زخمی ہو جانے والے تنشسیر کے مطابق وہ پانچ دوست تھے اور کہیں پر فریج پہنچانے گئے تھے۔ واپسی پر رکشہ چلانے والے زیب نے رکشہ کا ایک وہیل اٹھا کر رکشہ چلانے کی کوشش کی جو ان کے تین دوست کو موت کے منہ تک لے گئے۔

تنشیر نے مزید بتایا کہ اس دوران مصطفیٰ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا جو حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے تنشیر کے بیان کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رکشہ ڈرائیور زیب کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں