جیسن روئے کی طوفانی سنچری، لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

06:11 AM, 8 Feb, 2022

Rana Shahzad
کراچی: (پبلک نیوز) جیسن روئے نے طوفانی سنچری بنا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ایک نئی روح پھونک کر لاہور قلندرز کے خلاف 7 وکٹوں کی متاثر کن فتح سے ہمکنار کیا۔ پلیئرآف دی میچ جیسن روئے نے حاصل کیا۔ 205 رنز کے ہدف کے حصول میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں کے نقصان207 رنز بنا کر پورا کیا جبکہ میچ کی تین گیندیں باقی تھیں۔ جیمس ونس 49 رنز اور محمد نواز25 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1490696240274632705?s=20&t=Dl4-eEaBApNh76pPKi-eIw نیشنل سٹیڈیم میں پیر کو کھیلے گئے پہلے لیگ کے آخری اور 15 ویں میچ میں جیسن نے 115 رنز بنا ڈالے اور تقریباً تن تنہا اپنی ٹیم کو میچ جتوایا۔ روئے نے صرف 57 گیندوں پر 11 چوکوں اور 8 بلند وبالا چھکوں کے ذریعے تماشائیوں کا جی خوش کردیا۔ لیگ میں یہ کسی بھی بیٹر کی یہ 12ویں سینچری ہے۔ روئے نے 49 گیندوں پر سینچری بنا کر کیمرون ڈیلپورٹ کا ریکارڈ برابر کیا۔ جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو کو 43 گیندوں پر لیگ کی تیز ترین سینچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1490699060117860356?s=20&t=Dl4-eEaBApNh76pPKi-eIw جیسن روئے جو چھ روز قبل ویسٹ اینڈیز کے خلاف انگلینڈ کی نمائندگی کر کے کراچی پہنچے تھے، نے آتے ہی دھواں دھار بیٹنگ کے ذریعے لاہور قلندرز کی شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف، راشد خان پر مشتمل بائولنگ کو دھو کر رکھ دیا۔ شاہین اور حارث نے اپنے 4، 4 اوورز میں بالترتیب 40 اور 48 رنز دئیے لیکن کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ شہرہ آفاق لیگ سپین بالر راشد خان نے 32 رنز دیئے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ جیسن روئے نے ایک بڑے سکور کے سامنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاور پلے کے پہلے چھ اوورز میں 74 رنز کا ایک خوابانہ اسٹارٹ فراہم کیا۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1490700394971865095?s=20&t=Dl4-eEaBApNh76pPKi-eIw رائے نے اپنی برق رفتار نصف سنچری صرف 20 گیندوں پر مکمل کی۔ دوسرے جانب احسان علی ان کی ہٹنگ کو دیکھ کر سیکھتے رہے۔ احسان چھٹے اوور میں 8 گیندوں پر صرف 7 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے لیکن وہ جیسن کی دلکش بیٹنگ سے محظوظ ہوئے۔ جیسن اور جیمز ونس کے درمیان 63 گیندوں پر 96 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ جیمز ونس نے 31 گیندوں پر4 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔جیمس ونس نے 38 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکے لگائے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1490726641345069056?s=20&t=Dl4-eEaBApNh76pPKi-eIw نواز نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 12 گیندوں پر ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔ کوئٹہ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کے لئے بھیجا۔ فخر زمان نے لیگ میں اپنی بھرپور فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر 70 رنز کی اننگز کھیلی اور اس کے ساتھ 376 رنز کے ساتھ لیگ کے ٹاپ سکورر بن گئے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1490729050855276544?s=20&t=Dl4-eEaBApNh76pPKi-eIw فخر اور عبداللہ شفیق نے قلندرز کو ابتدائی 6 اوورز کے پاور پلے میں قدر سلو 44 رنز کا سٹارٹ فراہم کیا۔ عبداللہ شفیق نے 27 گیندوں پر ایک چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ 149 کے مجموعی سکور پر فخر ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد 45 گیندوں پر 3 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 70 رنز بناکر غلام مدثر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1490730052899672069?s=20&t=Dl4-eEaBApNh76pPKi-eIw پہلے 10 اوورز میں لاہورقلندرز نے 85 رنز بنائے اور 15 اووورز میں ان کا اسکور 126 رنز تھاتاہم اس کے بعد ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزانے گلیڈی ایٹرز کی بالنگ کے پرخچے اڑادئیے اور آخری 5 اوورز میں 78 قیمتی رنز بناکر ٹیم کے اسکور کو5 وکٹوں کے نقصان پر 204 تک پہنچادیا۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1490731128071733251?s=20&t=Dl4-eEaBApNh76pPKi-eIw بروک نے لیوک ووڈ کے 19ویں اوور میں 24 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل تھے۔ بروک نے 17 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے نا قابل شکست 41 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ویزا نے 9 گیندوں پر ایک چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 22 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1490732327248400385?s=20&t=Dl4-eEaBApNh76pPKi-eIw بروک اور ڈیوڈ ویزا کے درمیان 55رنز کی آٹوٹ شراکت محض 20 گیندوں پر بنی۔ کوئٹہ کے بالر غلام مدثر نے 43 رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1490753065644920838?s=20&t=Dl4-eEaBApNh76pPKi-eIw
مزیدخبریں