لکی مروت:سیکورٹی فورسز کا آپریشن،12 دہشت گردہلاک،آئی ایس پی آر

07:41 AM, 8 Feb, 2023

احمد علی
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئےکالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردٹانک میں کارروائی کے لئے جا رہے تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاظہر الدین گروپ سے تھا۔ دہشت گردوں کو فرار کے لئے گاڑی فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر پکڑا گیا تھا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی نےکارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاک فوج کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔ خیال رہے کہ کالعدم اظہر الدین گروپ نے دسمبر 2022 میں کارروائی کرتے ہوئے6 پولیس جوانوں کو شہید کردیا تھا ۔
مزیدخبریں