سینئر لیگی رہنما سردار مہتاب عباسی کا پارٹی سے راہیں جدا کرنیکا کا فیصلہ ، ذرائع
10:18 AM, 8 Feb, 2023
ذرائع کے مطابق سردار مہتاب عباسی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے سابق گورنر اور وزیراعلی سردار مہتاب عباسی کے بھی پارٹی سے اختلافات سامنے آگئے ۔ ذرائع کے مطابق سردار مہتاب عباسی نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ مہتاب عباسی کی جانب سے آج پارٹی چھوڑنے کا اعلان متوقع ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار مہتاب عباسی نے پارٹی عہدے سے علیحدگی کے لئے پریس کانفرنس بلا لی ہے، مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر نے یہ پریس کانفرنس ایبٹ آباد میں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار مہتاب عباسی نے پارٹی کے فیصلوں پر تحفظات رکھتے ہیں۔ اس سے قبل سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے بھی پارٹی عہدے سے استعفی دیا تھا۔ خیال رہے کہ سردار مہتاب عباسی مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر ہیں، سردار مہتاب عباسی دو مرتبہ وفاقی وزیر ، سابق گورنر اور وزیر اعلی کے منصب پر رہے ہیں۔