پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا

12:38 PM, 8 Feb, 2023

احمد علی
ملتان : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق ایم این اے ا عامر ڈوگر کو ان کے ڈیرے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ عامر ڈوگر کیساتھ 10سے زائد کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آفس میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان نے ایک دوسرے پر گملوں سے حملہ کیا تھا۔ لڑائی میں الیکشن کمیشن آفس کے دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی۔
مزیدخبریں