سونے کی فی تولہ قیمت میں2000روپے کمی
04:30 PM, 8 Feb, 2023
کراچی : عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت بڑھنے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت بھٹ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت11ڈالربڑھ کر1880ڈالرفی اونس ہونے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، فی تولہ سونے کے بھائو 2000روپے کمی سے دولاکھ روپے کی سطح سے ایک بار پھر گر کر1لاکھ 98ہزار روپے ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 1715روپے کمی سے1لاکھ69ہزار753روپے کی سطح پرآگئی۔اسکے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت60روپے کمی سے2170روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔