ویب ڈسک: آصفہ بھٹو نے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آصفہ بھٹو نے لکھا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے، جسے میں نے تیر کے نشان پر مہر لگا کر ادا کردیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیے آپ بھی اس فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں۔