''ووٹ مریم نواز کو نہیں دیا''، عمران ریاض کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گفتگو

10:01 AM, 8 Feb, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان میں عام انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ نامور اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض خان نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران ریاض خان نے لاہور کے حلقہ این اے 119 میں ووٹ کاسٹ کیا۔ ان کا ووٹ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کے حلقے میں تھا۔ جہاں وہ علی الصبح ہی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں صحافی ان سے سوال کررہے ہیں کہ آپ نے ووٹ کس کو کاسٹ کیا۔ جس پر عمران ریاض جواب دینے ہیں کہ ووٹ مریم نواز کو نہیں دیا۔ ان کے اس جملے پر پاس موجود تمام افراد قہقہے لگا دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے اور میں تمام پاکستان سے کہتا ہوں کہ اٹھیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

مزیدخبریں