سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ نے اپنا ووٹ کردیا

10:59 AM, 8 Feb, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈسک: سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ نے بھی اپنا ووٹ کر دیا ہے،پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا جبکہ ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ نے بھی اپنا ووٹ وی ٹی آئی میں کاسٹ کردیا ہے، شجاع آباد جاوید علی شاہ کے ساتھ انکے صاحبزادے زین شاہ،سید علی ذوالقرنین شاہ بھی ہمراہ تھے۔ 

اس موقع پر جاوید علی شاہ کا کہنا تھا کہ شجاع آباد میں ن لیگ کی جیت کنفرم ہے، فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

مزیدخبریں