بھارت میں کروڑ پتیوں کی تعداد میں تیزی سے  اضافہ

11:32 AM, 8 Feb, 2024

ویب ڈیسک : بھارت میں کروڑ پتیوں کی تعداد میں تیزی سے  اضافہ ، ایک سال میں 2 لاکھ 16 ہزار کروڑ پتی بن گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت امیروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس کا اندازہ اس مالی سال میں انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) فائلنگ ڈیٹا کے تجزیہ سے لگایا جا سکتا ہے۔  بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ میں بیان دیا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 31 دسمبر 2023 تک کروڑ پتیوں کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

  بھارت کے وفاقی  وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے کہا کہ سال 2023-24 میں انکم اپ ڈیٹ دینے والوں کی کل تعداد 12218 تھی، جو کہ 23-2022 میں ایک سال پہلے سے زیادہ ہے، اس سال 10528 لوگوں نے اپنی آمدنی کی تازہ کاری دی تھی۔

اس دوران انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2023-24 میں ملک میں ایک کروڑ روپے یا اس سے زیادہ کمانے والے لوگوں کی تعداد 187000 ریکارڈ کی گئی تھی لیکن سال 2023-24 میں ایک روپے سے زیادہ کمانے والے لوگوں کے آئی ٹی آر کی تعداد کروڑ بڑھ کر 2 لاکھ 16 ہزار ہو گئی۔

مزیدخبریں