ویب ڈیسک:عام انتخابات کی ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن سے جعلی پولیس اہل کار کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے .31 کے پولنگ اسٹیشن انکم ٹیکس پی ایس 179 سے جعلی پولیس اہل کار کو گرفتار کرلیا گیا۔ مسلح ملزم پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا۔
گرفتار کیے گئے شخص سے اسلحہ اور میگزین برآمد کرلیے گئے۔ ملزم کو تھانہ ٹاؤن منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا سمیت متعدد شہروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔