ویب ڈسک: معروف فیشن ڈیزائنر اور کلاتھنگ برانڈ ’ ماریہ بی‘ نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیشن ڈیزائنر’ ماریہ بی‘ نے ووٹ کاسٹ کرنے سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں 19 سال کی ہو گئیں اور انہوں نے پہلی بار ووٹ ڈالا۔ ہمارے والدین نے واکر اور وہیل چیئر پر ووٹ ڈالے ہیں۔
ماریہ بی نے لکھا کہ پولنگ اسٹیشنز پر صبح 8 بجے سے لائنیں لگ گئیں ہیں۔ ہم نے ووٹ کاسٹ کر دیا ، آپ بھی باہر نکلیں اور جا کر ووٹ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ووٹ دیں۔