آصف علی زرداری نےاپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

01:30 PM, 8 Feb, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈسک:سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں گورنمنٹ بوائز سکول ایل بی او ڈی کالونی سکول میں ووٹ کاسٹ کیا ، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری این اے 207 نواب شاہ سے امیدوار ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی نوڈیرو کے مچھی مارکیٹ محلہ میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول تھری میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

اس موقع پر  بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پاکستانی عوام سے درخواست ہے کہ ووٹ کے لئے باہر نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں، الیکشن کے روز نیٹ ورک بند کرنے کی بھی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اور جمہوریت کے لہٰذا سے موبائل سروس کو فی الفور بحال ہونا چاہیے۔ 

اس کے علاوہ آصفہ بھٹو نے  بھی اپنا  ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ  ووٹ ایک قومی فریضہ ہے، جسے میں نے تیر کے نشان پر مہر لگا کر ادا کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیے آپ بھی اس فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں۔

مزیدخبریں