ویب ڈسک: ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل زور و شور سے جاری ہے ، ایک پولنگ پر اس وقت دلچسپ صورتحال بنی کہ جب ایک دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے حلقہ این اے 62 میں دولہا باراتیوں کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا ،دلہا دلہن لینے کی بجائے پہلے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے باراتیوں کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا۔ دلہا کو دیکھ کر سب اس کے ساتھ سیلفیاں بنانے لگ گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دلہا کا کہنا تھا کہ ووٹ کاسٹ کرنا ہمارا حق ہے، دولہا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد دُلہن لینے کے لیے نکل گیا۔