چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نےاہلیہ کےہمراہ ووٹ کاسٹ کردیا

02:39 PM, 8 Feb, 2024

ویب ڈیسک: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے کوئٹہ کے بوائز سکاؤٹس ہیڈکواٹر میں پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے این اے 263کوئٹہ میں ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ عوام آج ووٹ ڈال کر قومی فریضہ انجام دیں۔  

مزیدخبریں