آزادانہ منصفانہ انتخابات کی ضمانت نہیں دے سکتے ، نگران وزیر اعظم 

04:26 PM, 8 Feb, 2024

notype

(ویب  ڈیسک )  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے آزادانہ منصفانہ انتخابات کی ضمانت نہیں دے سکتے ۔ وہ سکائی نیوز کو انٹرویو دے رہے تھے۔

نگراں وزیر اعظم نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ قبل از انتخابات دھاندلی اور امیدواروں کو ہراساں کرنے کے  الزامات ہیں  "کسی مخصوص جماعت یا گروپ کو نشانہ بنانے" کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔

 یادرہے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ رات یہ بھی کہا تھا کہ ان کا انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا "کوئی ارادہ نہیں"  تاہم حکومت نے آج "دہشت گردی کے حالیہ واقعات" کا حوالہ دیتے ہوئے ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو منقطع کر دیا۔

انوار الحق کاکڑ نے تسلیم کیا کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی مکمل ضمانت نہیں دے سکتے۔

"میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ نظام میں  تمام خامیوں  کے باوجود ہم کسی مخصوص جماعت یا گروہ کو نشانہ  نہیں بنا رہے۔"

مسٹر کاکڑ نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق  کی جانب سے   عمران خان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو  ہراساں کرنے پر  اظہار تشویش  پر "حیران" ہیں۔

  انوار الحق  کاکڑ نے کہا کہ آج امتحان کا دن   ہے اور دوسرے لوگ انتخابات کے بارے میں  متعصب رویہ نہ اختیار کریں۔

مزیدخبریں