الیکشن کمیشن میں آئے غیرملکی مبصرین بھی انٹرنیٹ کی بندش سے پریشان

04:44 PM, 8 Feb, 2024

ویب ڈسک: آج بروز 8 فروری 2024پاکستان میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں آئے غیرملکی مبصرین بھی انٹرنیٹ کی بندش سے شدید پریشان ہیں، الیکشن کمیشن کے اندر مبصرین کیلئے الیکشن سٹی بنایا گیا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بنائے گئے مانیٹرنگ سیل میں موبائل اور انٹرنیٹ کی بندش کے باعث شکایات بھی کم موصول ہوئیں تاہم اب تک ملنے والی شکایات کا سلسلہ بھی کم رہا۔

مزیدخبریں