بنگلہ دیش میں اداکارہ مہرافروز کےبعدسہانا صبا بھی گرفتار

12:09 PM, 8 Feb, 2025

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں اداکارہ مہر افروز کے بعد معروف ماڈل و اداکارہ سہانا صبا بھی گرفتار۔۔ پولیس نامعلوم مقدمات میں تفتیش کررہی ہے.

 یادرہےگزشتہ دنوں مشہور و معروف اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز کو حراست میں لیا گیا تھا۔ جن کے گھر کو نامعلوم افرادنے آگ لگادی تھی اوران کےوالد کے گھر کوبھی ناراض ہجوم نے گزشتہ روز نذر آتش کردیا تھا اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اداکارہ سہانا صبا کو بھی پوچھ گچھ کے  لئے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں 6 فروری کو حراست میں لیا گیا اور سوال و جواب کے لیے ڈٹیکٹیو برانچ دفتر لے جایا گیا۔

ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر محمد ولبر رحمان نے اداکارہ سوہانا صبا سے تفتیش کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز شان کو ڈھاکہ کے دھان منڈی علاقہ میں ان کی رہائش سے حراست میں لیا گیا تھا۔ مہر کے تعلق سے ڈٹیکٹیو برانچ کے چیف رضاء الکریم ملک نے کہا تھا کہ مہر کو ملک کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ انھیں منٹو روڈ پر موجود ڈٹیکٹیو برانچ کے دفتر لے جا کر پوچھ گچھ ہوئی۔دوسری طرف مہر سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے۔

مزیدخبریں