62 سالہ ڈیمی مور نے کریٹکس چوائس ایوارڈ 2025 جیت لیا

12:27 PM, 8 Feb, 2025

 ویب ڈیسک : کریٹکس چوائس ایوارڈز 2025 کے لئے"دی بروٹالسٹ" اسٹار ایڈرین بروڈی نے بہترین اداکار، ڈیمی مور نے بہترین اداکارہ ، جون ایم چو  نے فلم ’’ وکڈ ’’کے لیے بہترین ہدایت کار کے  ایوارڈ جیت لئے ۔

62 سالہ  اداکارہ ڈیمی مور نے فلم  "ایمیلیا پیریز"  میں  اپنی  حریف  کارلا صوفیہ گیسکون کو شکست دی ۔  میگا اسٹار ڈیمی مور کو ان ک  ہارر فلم "دی سبسٹینس" میں اداکاری کے لئے ایوارڈ ملا ہے جبکہ فلم ’’ انورہ’’  نے  بہترین اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ جیت لیا۔

آڈیارڈ  اور زو سلڈانا، نے "ایمیلیا پیریز" کے لیے بہترین معاون اداکار اور اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا ۔

  فلم "کانکلیو" نے بہترین ایڈاپٹڈ اسکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کیا۔

مزیدخبریں