ٹرمپ کی مدت ختم ہونے تک بٹ کوائن 5 لاکھ ڈالر کا ہوگا، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ

01:23 PM, 8 Feb, 2025

ویب ڈیسک : اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر چھوڑنے سے پہلے بٹ کوائن $5 لاکھ ڈالر کی سطح تک  پہنچ جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ   بٹ کوائن 2025 میں $200,000، 2026 میں $300,000، 2027 میں $400,000، اور 2028 میں $500,000 تک پہنچ جائے گا۔ 

یادرہےبٹ کوائن کی فی الحال قیمت 96 ہزار 7 سو ڈالر ہے، جو ٹرمپ کی جیت سے قبل   بٹ کوائن  کی قیمت میں 43 فیصد اضافہ ہے۔ اگر یہ پیشگوئی کے مطابق  $5 لاکھ ڈالر تک پہنچ  گیاتو Bitcoin کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً 10.5 ٹریلین ڈالر ہو جائے گی جو ممکنہ طور پر Apple اور Microsoft کو پیچھے چھوڑ دے گی جبکہ سونے کے $19.4 ٹریلین مارکیٹ کیپ کا نصف حصہ ہے۔ 

جیفری کینڈرک جو سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات ریسرچ شعبے کے سربراہ ہیں کا کہنا ہے ریگولیٹری بہتری اور توسیع شدہ ادارہ جاتی رسائی بٹ کوائن کی ترقی کے بڑے محرک ہیں۔ 

 یادرہے امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ  نے اسٹاف اکاؤنٹنگ بلیٹن (SAB)  کی شق نمبر 121 کو منسوخ کردیا ہے جس کےتحت کمپنیوں کو ڈیجیٹل اثاثوں کو بطور واجبات ریکارڈ کرنے کی ضرورت تھی۔ اس اقدام کے بعد ممکنہ طور پر بینکوں کو بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ  کے مطابق جیسے جیسے اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے، بٹ کوائن روایتی سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پرکشش ہو جائے گا، جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوگا۔ 

  Ethereum-to-Bitcoin تناسب 0.028 تک گر گیا ہے، جو کہ چار سالوں میں اس کی کم ترین سطح ہے۔ 

مزیدخبریں