زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، اسحاق ڈار
11:12 AM, 8 Jan, 2023
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہی ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر چار نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔ کہا پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود چھ ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہی ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے، آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جینیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی جہاں سے واپسی پرتین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں رکیں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔