اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حزب اللہ کا کمانڈر وسام ال طویل ہلاک

07:17 PM, 8 Jan, 2024

احمد علی
بیروت: لبنان میں اسرائیلی فوج کےفضائی حملے میں حزب اللہ کا کمانڈر وسام ال طویل ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سرائیلی افواج نے حزب اللہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ لبنان میں اسرائیلی فوج کےفضائی حملے میں حزب اللہ کا کمانڈر وسام ال طویل ہلاک ہوگئے ہیں۔ وسام ال طویل حزب اللہ کے ردوان فورس کے ڈپٹی ہیڈ تھے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنا ن کے قصبے مجدل سیلم میں وسام ال طویل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ادھر حزب اللہ نے وسام ال طویل کے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
مزیدخبریں