سری لنکا امریکا کی زیر قیادت میری ٹائم ٹاسک فورس میں شامل
10:09 PM, 8 Jan, 2024
سری لنکا بھی امریکا کی زیر قیادت میری ٹائم ٹاسک فورس میں شامل ہو گا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، سری لنکا کی بحریہ نے کہا کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کے خلاف بین الاقوامی میری ٹائم کی حفاظت کے لیے ٹاسک فورس میں شامل ہو رہی ہے۔ بحریہ کے ترجمان گیان وکرماسوریہ کا کہنا ہے کہ ہم امریکی بحریہ کی قیادت میں 'آپریشن پروزپیریٹی گارڈین' میں شامل ہوں گے، 100 سے زائد افراد پر مشتمل ایک پیٹرول ویسل کو تعینات کیا جائے گا۔