شدید گرمی میں آج کن علاقوں میں بارش کا امکان؟
05:20 AM, 8 Jul, 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا، کشمیر میں تیز ہوا وں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،گلگت بلتستان میں تیز ہوا وں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشترو سطی اور جنو بی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباداور مانسہرہ میں تیز ہواو?ں اورگرج چمک کیساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا،رات کو سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ سبی، کوہلو، چاغی اور دالبندین میں شدید گرم ر ہے گا،گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی اور نوکنڈی میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔