” بلو رانی کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا“

08:37 AM, 8 Jul, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول دل کا جانی ہے ، بلو رانی کیخلاف میں کوئی بات نہیں سن سکتا ، یہ کیا کریں گے کشمیر میں، عمران خان وہاں جیتے گا، بلا وہاں جیتے گا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چمن کو پہلی تاریخ سے الیکٹرانک کر دیں گے ، طورخم بارڈر پر جو صورتحال پیدا ہوئی ہے ، این سی او سی نے اسے صرف ویکسین کروانے والوں کیلئے کھولنے کی اجازت دی ہے، اس معاملے پر این سی او سی نے ، فوج نے بہت شاندار کام ہے ، میری ان سے کل بھی بات ہوئی ہے،کوئی ایسا طریقہ اختیار کیا جائے کہ طورخم بارڈر پر چار سے پانچ ہزار لوگ جو رکھے ہوئے ان کیلئے کوئی راستہ تلاش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی طورخم سے سعودی عرب اور مڈل ایسٹ جانا چاہتے تھے، کارڈ کے ذریعے ہم پاکستان میں غیر ملکیوں شہریوں کو بنک اکائونٹ ٗ کاروبار ٗ سم کارڈ اور سفری سہولت کی اجازت دے رہے ہیں، جن کا ویزہ ختم ہو جائے وہ وزارت داخلہ سے رابطہ کر سکتے ہیں، تمام غیر ملکیوں کو وزارت داخلہ نے رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر غیر ملکی پاکستان میں رجسٹرڈ ہو ، منہ اٹھا کر کوئی ایسے ہی نہ آجائے، کم از کم چالیس سے پچاس ہزار لوگ ستر سال سے پاکستان میں لاپتہ ہیں، ان کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے ، تمام لوگوں کو رجسٹر کرنے جا رہے ہیں، ویزہ آن لائن کر دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں