’سندھ کی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں آنا چاہتی ہیں‘

11:30 AM, 8 Jul, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے اپوزیشن حلیم عادل شیخ کی ملاقات کی اندرونی سامنے آ گئی، ملاقات میں سندھ حکومت کی گورننس ٹکٹوں کا معاملہ، مبینہ کرپشن، اہم شخصیات کی شمولیت پر ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ میں گورننس کو کریمنل قرار دیا۔ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیر اعظم نے حلیم عادل شیخ کو شاباش دی۔ انھوں نے کہا کہ ویلڈن حلیم عادل! تم نے گھبرانہ نہیں۔ وزیر اعظم نے حلیم عادل کا حوصلہ بڑھایا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب! سندھ کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ سندھ میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ سندھ کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق کرپشن میں اضافہ ہوا۔ کرپشن میں اضافے کے باوجود پی اے سی میں اپوزیشن کو نمائندگی نہیں دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہ سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مشکل وقت میں سندھ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ رواں سال اربوں روپے ترقیاتی فنڈز سندھ کے لیے مختص کیے۔ جلد سندھ کا دورہ کروں گا۔ سندھ کے عوام کو ڈاکوؤں سے بھی نجات دلائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ سندھ میں بڑی سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے سندھ کے ہر حلقے پر کام کیا جائے۔ آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ ورکنگ کے بعد کیا جائے گا۔
مزیدخبریں