اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

02:30 PM, 8 Jul, 2021

احمد علی
کراچی ( پبلک نیوز) اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 805 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ۔ جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق 100 انڈیکس 1.70 فیصد اضافے سے 48053 کی سطح پر بند ہوا۔ 21.13 ارب روپے مالیت کے 47.51 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔ شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 111 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ کپیٹلائزیشن 8261 ارب سے بڑھ کر 8372ارب روپے پر پہنچ گئی۔
مزیدخبریں