ون پائونڈ فش گانے والا سنگر اب کس حال میں ہے؟

07:16 AM, 8 Jul, 2022

احمد علی
صوبہ پنجاب کے علاقے پتوکی سے تعلق رکھنے والے شاہد نذیر نے کبھی وہم وگمان میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جائے گا۔ وہ لندن پہنچا اور کوئنیز مارکیٹ میں مچھلی بیچتے بیچتے دنیا کا مشہور ترین شخص بن گیا ۔ شاہد نذیر سٹوڈنٹ ویزا پر برطانیہ گیا لیکن میوزک سے لگائو کا جنون اس قدر تھا کہ بطور سیلزمین جب اس کو مچھلی فروخت کرنے کے سٹال پر کھڑا کیا گیا تو اس نے فی البدیہ انگریزی زبان میں ایک ایسا گیت بنا ڈالا جو ان دنوں زبان زد عام ہو گیا تھا۔ بعد ازاں ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد دسمبر 2012ء میں وہ وطن واپس آئے اور 2013ء میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ الیکشن 2018 ء کے سلسلے میں پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے انہوں نے خصوصی گانا ’’ہم شیر دل، ہم شیر جوان‘‘ گایا تھا۔ https://twitter.com/Real1PoundFish/status/1545300178676191232?s=20&t=evbxxMfAhh8VZIuJZx61mQ تاہم شاہد نذیر کافی عرصے سے منظر سے غائب ہیں۔ آج کل وہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ اس موقع کی ایک تصویر انہوں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج حجِ اکبر ہے۔ دُعا ہے کہ میرا رحمن، رحیم اور کریم اللہ میرے مُلک پاکستان کی حفاظت فرمائے اور تمام دوست احباب کو ہر قسم کے دکھ، درد، بیماری اور تکلیف سے محفوظ فرمائے اور ہماری تمام غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف فرمائے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
مزیدخبریں