بزدار پر عمران خان اور بیگم بشریٰ کا اتفاق تھا، مریم اورنگزیب

01:29 PM, 8 Jul, 2022

احمد علی
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے عثمان بزدار پر عمران خان اور بیگم بشریٰ کا اتفاق تھا کیونکہ وہ کرپشن کا آلہ کار تھا۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الزامات، معافیاں اور وضاحتیں عمران خان کی بچی کھچی سیاست ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے لوگوں کو غداری سے لنک کرنا بشریٰ بی بی کا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ آپ کے جرائم کی نا قابل تردید شہادت ہے۔
مزیدخبریں