وزیراعظم شہباز شریف کا سرپرست اعلی آئی پی پی جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ

01:05 PM, 8 Jul, 2023

احمد علی
وزیراعظم شہباز شریف کا سرپرست اعلی آئی پی پی جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ، مرحوم کے لیے دعا مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی ہے. سلیمان شہباز نے بھی جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیاہے. خیال رہے کہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے.
مزیدخبریں