توہین الیکشن کمیشن: عمران خان اور فواد چودھری کو نوٹس جاری

10:16 AM, 8 Jul, 2024

ویب ڈیسک: توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن نےبانی پی ٹی آئی عمران خان اور فوادچودھری کو نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11جولائی کو ہوگی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ کیس 2 سال سے زیر التوا ہے، گزشتہ سماعت پر فواد چودھری پیش نہیں ہو سکے تھے۔

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔

مزیدخبریں