پرویزالہٰی سمیت دیگرکےنام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکاحکم

11:11 AM, 8 Jul, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصلہ سناتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی،زارا الہٰی اور راسخ الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے پرویز الہیٰ، زہرا الہٰی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پرویز الہیٰ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں