اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا عمل دوبارہ بحال

11:18 AM, 8 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی آتشزدگی کے بعد معطل ہونے والا ٹریڈنگ کا عمل بحال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی کے بعدٹریڈنگ کا عمل معطل کردیا گیا تھا۔ ترجمان اسٹاک ایکسچینج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ وقت کے لیے ٹریڈنگ معطل کی ہے۔ 

دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ عمارت کی چوتھی منزل سے پانچویں منزل تک پہنچ گئی تھی، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور دو باؤزرز نے بروقت آگ بجھا دی۔ اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان اسٹاک مارکیٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ مزید ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دی گئی۔ 10 بج کر 25 منٹ سے مارکیٹ معطل ہے۔ مارکیٹ 12 بج کر 25 تک معطل رہے گی۔ 

ترجمان اسٹاک مارکیٹ نے بتایا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی مرکزی عمارت کو بروکرز اور اسٹاک مارکیٹ کے عملے کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا عمل دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں