عمران خان کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کروانے کی درخواست مسترد

11:40 AM, 8 Jul, 2024

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہفتے میں ایک مرتبہ واٹس ایپ پربیٹوں سے بات کروانے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجازآصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کی درخواست پر سماعت کی ۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا، جیل انتظامیہ نے جواب میں بتایا کہ جیل مینوئیل کے مطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانون موجود نہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی مہینہ میں 2 مرتبہ بیٹوں سے بات کروائی جاتی ہے۔

عدالت نے ہفتے میں ایک مرتبہ واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کروانے کی درخواست مسترد کر دی۔

مزیدخبریں