ویب ڈیسک: کراچی کے مختلف علاقوں سے افراد کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں سے مزید 4 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جن کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخوات دائر کردی گئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ شہریوں کی بازیابی کے لیے شاندام علی، خالی احمد، حکیم احمد اور شبانہ بانو نے درخواستیں دائر کی ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چاروں افراد کو نامعلوم افراد نے حراست میں لیا بعد میں لاپتا ہوگئے۔ گمشده افراد کی جان کو خطرہ ہے فوری بازیابی کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے چاروں افراد کی بازیابی کے لیے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے چار ہفتوں میں فریقین سے جواب طلب کرلیا۔