پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کےوارنٹ گرفتاری خارج

12:05 PM, 8 Jul, 2024

ویب ڈیسک:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ اے ٹی سی نے میرے دونوں مقدمات میں وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک میں قانون کی بالادستی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 گھنٹے انتظار  کرنے کے باوجود مجھے اور شبلی فراز کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

ہنگامہ آرائی مقدمہ: زرتاج گل، عمرایوب کی درخواست ضمانت پرسماعت 16 اگست تک ملتوی

دوسری جانب گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت سیشن جج کی عدالت میں ہوئی ۔

زرتاج گل عدالت پیش یوئیں جبکہ عمرایوب پیش نہیں ہوئے ۔ 

عمر ایوب کے وکلاء نے ان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست عدالت میں جمع کردای۔

خواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سرگودھا کی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں، اس لیے وہ آج سرگودھا کی عدالت میں پیشی کے لیے گئے ہیں اور یہاں پیش نہیں ہو سکتے۔

گوجرانوالہ کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی،جے آئی ٹی کی طرف سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت پر سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں